Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کا بنا تازہ کھانا کھائیں،کوہلی کا مشورہ

 نئی دہلی ... ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پسندیدہ مرغن غذاﺅں سے ہاتھ کھینچ لیا۔ویراٹ کوہلی شروع سے ایسے نہیں تھے، کھانے پینے کے شوقین تھے۔ ان کے بچپن کے کوچ راج کمارشرما نے بتایا کہ کوہلی کی مرغوب غذا مٹن رولز اور بٹر چکن تھی تاہم اب انہوںنے اپنی فٹنس کو ماڈرن گیم کے مطابق ڈھال لیا ہے۔ٹیم کے سابق ٹرینر شنکر باسو اعتراف کرتے ہیں ویراٹ کوہلی اتنے ہی فٹ ہیں جتنا ٹینس سپر ا سٹار نواک ڈوکووچ ہیں۔کوہلی نے ایک تقریب میں لوگوں کومشورہ دیا کہ وہ ریسٹورنٹس جانے کے بجائے گھر پر تیار کردہ تازہ کھانا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہتا کہ آپ کھانا ہی چھوڑ دیں مگر گھر کا بنا کھانا آپ کے لئے زیادہ فائدہ مند رہے گا۔

 

شیئر: