Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں آتشزدگی

آتشزدگی کےاسباب کے بارے میں بیان جاری نہیں کیا گیا.(اخبار24)
 سعودی عرب میں تبوک انٹرنیشنل مارکیٹ میں جمعے کو زبردست آگ لگ گئی. آگ کے شعلے میلوں دور سے نظر آنے لگے. دھویں کے بادل پورے آسمان پر چھا گئے.
اخبار 24 کے  مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں عصر کے بعد لگنے والی اس آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں. وڈیو کلپ آتشزدگی کے مناظر پر مبنی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے.

دھویں کے بادل پورے آسمان پر چھا گئے.(فوٹو اخبار24)

متعلقہ اداروں کے اہلکار آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ پہنچے ہوئے ہیں.
متعلقہ اداروں نے ابھی تک آتشزدگی کی تفصیلات اور اسباب کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا. رائے عامہ کو اس حوالے سے سرکاری بیان کا انتظار ہے.

شیئر: