Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے اثرات محدود کرنے میں کامیاب‘

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ وبا سے اموات کی تعداد کم رہی (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا  ہے کہ عالمی برادری کو جانوں کا ضیاع روکنے اور دنیا بھر کے انسانوں کو نئے کورونا وائرس کے تباہ کن اثرات سے نجات دلانے کے لیے فوری اور جراتمندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
الشرق الاوسط کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 73 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے الربیعہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس کا بحران شروع ہوتے ہی پورے ملک میں سخت حفاظتی اقدامات کر لیے تھے جس کی وجہ سے کورونا کی وبا کے اثرات کو محدود کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد کم رہی۔ صحت کے اداروں نے وبا پر قابو پانے کے  سلسلے میں انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

سعودی حکومت نےعالمی ادارہ صحت کو 500 ملین ڈالر دیے ہیں (فوٹو سوشل میڈیا)

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے حوالے سے موثر اقدامات کیے۔ عالمی صحت کے ضوابط کی پابندی کی۔ 26 مارچ کو آن لائن جی 20 سربراہ کانفرنس میں شامل قائدین کی اپیل پر لبیک کہا۔
الربیعہ نے بتایا کہ سعودی حکومت نے وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کو 500 ملین ڈالر دیے ہیں جبکہ ورلڈ ایمرجنسی سرگرمیوں کو چلانے کے لیے 80 ملین ڈالر کا بجٹ دیا۔
ڈاکٹر الربیعہ نے بتایا کہ جی 20 کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب شاہ سلمان اور ولی عہد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔

شیئر: