Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اسلحے کی نمائش پر 3 شہری گرفتار

ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹوسبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اسلحے کی نمائش کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔  تینوں نے اسلحے کے ساتھ وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔
اخبار 24 کے  مطابق ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوانوں کی نشاندہی کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔
تینوں سعودی شہری ہیں اور عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
کنگ فہد سیکیورٹی کالج کے سابق ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر فہد الشعلان نے خبردار کیا کہ سعودی معاشرے میں اسلحہ رکھنے کا مسلسل رواج بے حد خطرناک ہے۔
فہدالشعلان نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ دراصل ہمارے یہاں نوجوانوں میں اسلحہ رکھنے کا شوق بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے 8 بڑے اسباب ہیں۔ ہم عمروں پر فخر کا اظہار ،دوسروں کی دیکھا دیکھی نمود و نمائش،طاقت کا حصول اور تنازعات کا فیصلہ اپنے حق میں کرنا ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ  خطرات سے نمنٹے ،ذہنی حالات اور اپنے اندر کمی کے احساس کو دور کرنے کے لیے بھی ہتھیاروں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
الشعلان نے توجہ دلائی کہ نوجوانوں میںاسلحے کے رواج سے معاشرے میں تشدد بڑھے گا۔

شیئر: