Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں صدیوں پرانا مندر اب تاریخی ورثہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً تین ہزار ہندو شہریوں کے لیے مندر کمپلیکس کی زمین مختص کی گئی تو اس کی تعمیر رکوانے کے لیے بعض افراد متحرک ہوئے۔ دوسری طرف اسلام آباد کے سید پُور گاؤں میں صدیوں پرانا مندر آج بھی تاریخی ورثے کی صورت میں موجود ہے جسے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سال 2008 میں اس کی اصل حالت میں بحال کروایا تھا۔ یہ مندر مذہبی ہم آہنگی کا دھندلاتا تاریخی سبق یاد دلاتا ہے۔ مزید دیکھیے اردو نیوز کے حارث خالد کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

شیئر: