Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عرفات میں تمام حجاج کی صحت تسلی بخش‘

حجاج منی سے عرفات صحت و سلامتی کے ساتھ پہنچ گئے۔ (فوٹو سبق)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ  تمام حجاج کی صحت تسلی بخش ہے۔ فیلڈ اور میڈیکل ٹیمیں ہر جگہ حجاج  کے ہمراہ ہیں۔ ہر جگہ ان کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کررہی ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان العبد العالی نے کہا کہ تمام حاجیوں کی صحت اچھی ہے۔ اب تک کوئی بھی متعدی مرض ریکارڈ پر نہیں آیا۔  
العبد العالی نے بتایا کہ اس سال حج موسم کے  لیے صحت سکیمیں معمولی باتوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ کورونا وبا سے متعلق تمام ہنگامی تدابیر تیار ہیں۔

 حج میڈیا سینٹر میں صحت  اور حج خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جارہی ہے۔(فوٹو سبق)

 ترجمان نے کہا کہ اب تک ان سے استفادے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔  حجاج منی سے عرفات صحت و سلامتی کے ساتھ پہنچ گئے۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ  نہ صرف یہ  کہ حجاج  کو ان کی رہائش پر صحت سہو لتیں مہیا کی جارہی ہیں بلکہ وہ جہاں بھی کسی حج عمل کے لیے نکل رہے ہیں انہیں صحت خدمات مہیا ہیں۔ 
اس سے قبل سعودی وزارت صحت نے کہا تھا کہ اس سال غیر معمولی حج موسم کے دوران حج مقامات پر کوئی بھی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔ 
 حج میڈیا سینٹر میں صحت بلیٹن کے ساتھ سیکیورٹی فورس کی تیاریوں اور حج خدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جارہی ہے۔

شیئر: