Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں صفائی کارکنان کے لیے عید ملن

بلدیہ کے میئر نے صفائی کارکنان کوعید کی مبارکباد دی ( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں الجوف میونسپلٹی نے صفائی کارکنان کے اعزاز میں عید ملن کا اہتمام کیا ہے۔
میئر انجینیئر عاطف الشرعان نے سکاکا شہر کے محلوں اور چوراہوں پر کارکنان کو صفائی کرتے ہوئے دیکھ کر انہیں عید کی مبارکباد دی اور انہیں گلدستے اور تحائف پیش کیے۔

 صفائی کارکنان کو گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے۔( فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انجینیئر الشرعان نے کہاکہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ صفائی ورکرز ہماری زندگی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ الجوف ریجن میں صفائی کرنے اور رکھنے کا سہرا انہی کے سر جاتا ہے۔ ان  کی بدولت پورا ماحول عمدہ اور صحت بخش بنا ہوا ہے۔ انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنا اوران کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ۔
الشرعان نے یہ بھی کہا کہ صفائی کارکنان کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے تمام ضروری مشینیں اور آلات فراہم کیے جارہے ہیں۔

شیئر: