Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی نے بہن کو ہسپتال میں گولی ماردی

پولیس واردات کرنے والے چھوٹے بھائی کو تلاش کررہی ہے- فوٹو المرصد
کویت میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں قتل کی واردات کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق چھوٹا بھائی  مبارک الکبیر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج زخمی بہن کو گولیاں مار کر فرار ہوگیا- پولیس نے سی سی کیمروں کی مدد سے شناخت کرکے قاتل کا پتہ لگایا۔
کویتی اخبار ’الجریدہ‘ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دو روز قبل بڑے بھائی نے سلوی نامی علاقے میں واقع اپنے مکان کے قریب بہن پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا- پولیس نے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے جبکہ زخمی بہن کو علاج کے لیے مبارک الکبیر ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا-
پولیس نے بتایا کہ اسی دوران ہسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک  نوجوان مبارک الکبیر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گھس آیا تھا- اس نے وہاں زیر علاج اپنی بہن پر پے درپے فائر کیے اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا- سی سی کیمروں کی مدد سے پتہ چلا کہ حملہ آور مقتولہ کا چھوٹا بھائی تھا-
پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعہ کی تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی۔ انتہائی نگہداشت کے  شعبے میں غیرمتعلقہ شخص کا پہنچ جانا خطرناک امر ہے- جہاں ڈاکٹروں اور نرسوں کے سوا کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوتی- ایک مسلح شخص کا انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گھس کر واردات کرنا اور فرار ہوجانا سنگین معاملہ ہے- پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: