Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

مدینہ کے مختلف گھروں میں چوری کی وارداتیں کی تھیں-(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں پولیس نے گھروں میں چوری کی گیارہ وارداتیں کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ 
مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ مدینہ کے مختلف محلوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں دو سعودی، دو پاکستانی اور دو نائجیرین ہیں۔ یہ عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ جرائم کا سراغ لگانے والے اہلکاروں کی رپورٹ پر پکڑے گئے۔ 
بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ گروہ میں شامل ملزمان  نے مدینہ منورہ کے مختلف محلوں کے گھروں میں چوری کی وارداتیں کی تھیں- انہیں ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔  

شیئر: