Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں فائرنگ سے دو زخمی، شہری گرفتار

سعودی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24) 
عسیر میں مینٹیننس سینٹر کے عملے پر فائرنگ کرنے والے مقامی شہری کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
عسیر پولیس نے بیان میں کہا کہ گاڑیوں کے مینٹیننس سینٹر کے ورکرز پر مشین گن سے فائرنگ کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ فائرنگ سے دو ورکرز زخمی ہوگئے تھے۔  
اخبار 24 کے مطابق عسیر پولیس نے بیان میں مزید کہا کہ ورکرز پر حملہ کرنے وا لے 26 سالہ سعودی شہری کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔  
وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ پر اس کی وڈیو جاری کی ہے- جس میں نظر آرہا ہے کہ  مقامی شہری اپنی گاڑی سے مشین گن لے کر اترا اور اس نے مینٹیننس سینٹر کے ورکرز پر فائر کھول دیا۔
سینٹر کے ورکرز اپنے کام میں مصروف تھے۔ مقامی شہری فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔ یہ سارے مناظر سی سی کیمروں کی مدد سے حاصل کیے گئے۔ 

شیئر: