Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں کورونا کے 1002 نئے مریض، 3 ہلاک

’ملک بھر میں اب تک 61949 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)
لبنان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1002 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں اب تک 61949 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں‘۔
’27 ہزار 962 افراد شفایاب ہوگیے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 520 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 3 مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 205 ایسے مریض ہیں جن کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘۔
 

شیئر: