Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 400 سے زیادہ کیسز، 19 اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 47 ہزار228 ہو گئی ۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر کو 400 سے  زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 59 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سنیچر 31 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 402 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 47 ہزار228 ہو گئی ہے۔‘

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی ہے (فوٹو ایس پی اے)

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 433 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 33 ہزار 842 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 402 ہو چکی ہے۔‘
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 38 رہ گئی ہے جن میں سے 776 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
 بیان میں کہا گیا کہ  ریاض 44، حائل 33، مکہ 32،ینبع 24، خمیس مشیط 17، جدہ 12، المبرز 13، بریدہ 10،عنیزہ 10،طائف7، اور نجران میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 38 رہ گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 12 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 15 شہروں میں 2، 2 اور 7 شہروں میں 3, 3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: