Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایکٹیو کیسز 6 ہزار 842 رہ گئے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 319 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق جمعرات 19 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 319 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 'اس طرح مملکت میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 54 ہزار 527 ہو گئی ہے۔‘
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین لاکھ 41 ہزار 995 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔'

مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 729 ہو چکی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر چھ  ہزار 842 رہ گئی ہے جن میں سے 796 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 729 ہو چکی ہے۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 50 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مکہ 29، مدینہ 24، جدہ 20، دمام 13، حائل 11، وادی الدواسر نو، ینبع آٹھ، ابہا آٹھ، جبیل آٹھ، بریدہ سات اور خمیس مشیط میں سات کیسز کا پتا چلا ہے۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 54 ہزار527 ہو گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، نو شہروں میں دو، دو اور سات شہر میں تین، تین جبکہ ایک شہر میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ 'وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
'سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔'

شیئر: