Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آب زم زم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کا مثالی انتظام

زائرین کو آب زم زم پیش کرنے کے لیے 50 کارکن تعینات ہیں(فوٹو العربیہ)
 ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آب زم زم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے والے کولڈ سٹوریج کا افتتاح کردیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں شعبہ آب زم زم جسے ’ادارہ السقیا‘ کہا جاتا ہے کہ کے زیر انتظام آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بنایا جانے والا کولڈ سٹوریج کا رقبہ 90 مربع میٹر  ہے جہاں بیک وقت ایک لاکھ 20 ہزار بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کی گنجائش ہے۔ 

ایک لاکھ 20 ہزاربوتلیں 180 منٹ میں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں۔ (فوٹوالعربیہ)

ادارے کے تحت بنائے جانے والے کولڈ سٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں 180 منٹ میں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں۔ 
کولڈ سٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں ٹھنڈی کرنے کے بعد انہیں زائرین اور معتمرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 
دریں اثنا ادارہ سقیا زم زم کے ڈائریکٹر احمد ندوی نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو ٹھنڈا  آب زم زم پیش کرنے کے لیے 50 کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے ۔ 
واضح رہے کورونا وائرس کی وبا کے بعد حرمین میں رکھے گئے آب زم زم کے کولروں کو احتیاطی تقاضے کے تحت ہٹا لیا گیا ہے ۔ 
کولروں کو ہٹانے کے بعد وہاں آنے والے زائرین کو آب زم زم فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظام کے طورپر کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جو 10 لیٹروالے متحرک کولر کے ذریعے لوگوں کو آب زم زم فراہم کرتے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: