Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا میں امیر سلطان تفریح گاہ میں آگ پر قابو پالیا گیا

امیر سلطان تفریح گاہ ابہا کی تحصیل الشغف میں واقع ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے ابہا  کی امیر سلطان تفریح گاہ میں بدھ کو آگ لگ گئی۔ یہ ابہا کی تحصیل الشغف میں واقع ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق  محکمہ شہری دفاع کی امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا اور آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا۔ 

آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ (فوٹو اخبار24)

محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی تفریح کے لیے پرفضا مقام عسیر کا رخ کررہے ہیں۔ شہری دفاع سمیت تمام اہم ادارے سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔ 

شیئر: