Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کا داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شہریت منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ

جیسنڈا آرڈرن نے آسٹریلیا پر اپنی ذمہ داری سے انکار کرنے پر تنقید کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی دوہری شہریت رکھنے والی خاتون کے داعش کے ساتھ تعلقات ہونے کی وجہ سے ان کی آسٹریلوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔ تاہم اب نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ ’انہیں اور ان کے دو بچوں کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔‘
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والی خاتون، جن کی شناخت سوہیرا ایڈن کے نام سے ہوئی ہے، چھ سال کی عمر میں آسٹریلیا منتقل ہوگئی تھیں۔ تاہم گذشتہ سال آسٹریلیا نے ان کی شہریت ختم کردی تھی۔
اس وقت آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ ’دہشت گرد جنہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ لڑائی کی تھی‘ نے شہریت کا استحقاق ضائع کردیا ہے۔
سوہیرا ایڈن، جن کی عمر 26 سال ہے، آسٹریلیا سے شام 2014 میں منتقل ہوئیں جہاں وہ داعش کی زیر نگرانی رہیں۔
سال 2019 میں شام میں ایک مہاجرین کیمپ میں اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ان کی سویڈن سے تعلق رکھنے والے دو داعش جنگجوں سے شادی ہوئی تھی۔‘
تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ’ان کی شہریت ختم کرنے سے وہ اور ان کے بچے دربدر ہوجائیں گے۔‘
پیر کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’وہ ترکی کی ذمہ دار نہیں ہیں اور چونکہ آسٹریلیا نے اس خاندان کو اپنانے سے انکار کردیا ہے، تو اب وہ ہماری ذمہ داری ہیں۔‘

سوہیرا کا کہنا تھا کہ ’ان کی سویڈن سے تعلق رکھنے والے دو داعش جنگجوؤں سے شادی ہوئی تھی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

جیسنڈا آرڈرن نے اس سے قبل آسٹریلیا پر اپنی ذمہ داری سے انکار کرنے پر تنقید کی تھی۔ اب ان کا کہنا ہے کہ ’سوہیرا ایڈن اور ان کے بچوں کو ترکی کی درخواست پر نیوزی لینڈ بلایا جائے گا۔‘
انہوں ںے سوہیرا ایڈن اور ان کے بچوں کی واپسی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے تھے۔‘
واضح رہے کہ سوہیرا ایڈن اور ان کے بچوں نے فروری میں شام کی سرحد پار کی تھی اور اس وقت سے وہ ترکی میں تھے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے انہیں حراست میں لینے کے بعد ’داعش کی دہشت گرد‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ’انہیں ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔‘

شیئر: