Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 520 نئے مریض

وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 79 ہزار 321 ہوگئی( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جمعے کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 520 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 79 ہزار 321 ہوگئی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدی دتشخیصی آلات کی مدد سے  مزید 2 لاکھ 97 ہزار 815 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
وزارت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چار چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 943 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’متاثرہ مریضوں میں سےایک ہزار 497 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 56 ہزار 680 ہوگئی ہے‘۔ 
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے  کی پابندی جاری رکھنے کی تلقین کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 62 ہزار 64 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 67 لاکھ 38 ہزار 830 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: