Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے فیفا اور افریقی فٹبال فیڈریشن کے صدور کی ملاقات

’ملاقات کے دوران کھیلوں کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو اور کنفیڈریشن آف افریقی فٹ بال (سی اے ایف) کے صدر پیٹریس موٹسپی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ملاقات کے دوران انہوں نے فیفا اور کنفیڈریشن آف افریقی فٹ بال کے ساتھ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے۔
اجلاس میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل، سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر یاسر المسحل اور فیفا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میتھیاس گرافسٹرم بھی موجود تھے۔
 

شیئر: