Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ، چھ نئے پیشوں کا اضافہ

دوسرے مرحلے کا اطلاق ان نجی اداروں پر ہوگا جہاں 500 سے 2999 تک ملازم ہوں ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنان کے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے، اس میں چھ نئے پیشوں کا اضافہ کردیا گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت ایک ہزار سے زیادہ پیشوں کو لازمی پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔  دوسرے مرحلے کا اطلاق ایسے بڑے نجی اداروں پر ہوگا جہاں 500 سے 2999 تک ملازم ہوں۔
پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر انجینیئر سعد العقیل کا کہنا ہے کہ ’سعودی لیبر مارکیٹ میں ہنرمندوں کی کارکردگی کا معیار بلند کرنے اور مختلف پیشوں سے منسلک کارکنان کی صلاحیتوں سے منظم شکل میں فائدہ اٹھانے کے لیے پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام نافذ کیا جارہا ہے۔‘
سعد العقیل نے مزید کہا کہ’ اب تک 1999 پیشوں میں سے 205  سپیشل پیشے پروگرام کا حصہ بنائے جا چکے ہیں۔‘ 
پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام مملکت کے تمام اداروں میں تدریجی طور پر نافذ کیا جائے گا۔‘
’پہلا مرحلہ تین ہزار اور اس سے زیادہ ملازمین والی کمپنیوں سے جولائی 2021 میں شروع کیا گیا اور یکم ستمبر سے اس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔‘
یکم ستمبر سے ایئرکنڈیشن، ویلڈر، کارپینٹر، گاڑیوں کے مکینک، گاڑیوں کے الیکٹریشن اور روغن کرنے والے بھی پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔ 
یاد رہے کہ پروفیشن ٹیسٹ پروگرام دو جہتوں میں بیک وقت نافذ کیا جا رہا ہے۔
پہلے ہنرمندوں کا پروفیشن ٹیسٹ ان کے اپنے ملک میں انٹرنیشنل  ٹیسٹ سینٹرز کے تعاون سے لیا جاتا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہنرمند کے مملکت پہنچنے پر ملکی ٹیسٹ سینٹرز کے  تعاون سے لیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: