Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائرنگ کرکے ہم وطن کو ہلاک کرنے والے سعودی کو سزائے موت

عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب کے علاقے الجوف ریجن میں منگل کو  ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر  سعودی شہری کو سزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سکاکا میں سعودی شہری ناجی بن مبارک بن حمید الشراری نے اپنے ہموطن عواد بن سلیم بن سعد الشراری کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا، پوچھ گچھ کے بعد فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی تاہم مقتول کےوارث نابالغ تھے جس کی وجہ سے سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد وارثوں کے سن بلوغت تک پہنچنے تک روک دیا گیا تھا۔
وارثوں نے بالغ ہونے پر قصاص کا مطالبہ کیا جسے سکاکا شہر میں نافذ کردیا گیا۔

شیئر: