Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن

آپریشن میں 95 حوثی باغی ہلاک جبکہ 11 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں (فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے کی جانب سے  کہا گیا  ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے الجوبہ اور الکسارۃ علاقوں میں حوثیوں کے خلاف عسکری اپریشن کیا گیا ـ   
الاخباریہ ٹی وی  کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ عسکری آپریشن کے دوران 95 حوثی دہشتگرد مارے گئے جبکہ انکی گیارہ عسکری گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں- 
دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق عرب اتحادکا کہنا ہے کہ الجوبہ اور الکسارۃ مارب میں واقع ہیں- یہاں حوثی باغی شہریوں اور سول تنصیبات کی ناکہ بندی کیے ہوئے ہیں- اتحادی فوج کی جانب سے شہریوں کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے فوجی آپریشن کیا گیا - 

شیئر: