Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے نئے کیسز میں کمی، صحت یاب افراد کی تعداد زیادہ

جمعرات کو کورونا کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا   کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری  ہے-
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 73 نئے  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 40 ہزار  209 ہوگئی ہے-
اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 112رہی جس کے بعد کل شفا پانے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار  562 ہوچکی ہے-
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوران کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی جس کے بعد اب تک کل اموات کی تعداد  2137 ہے-
وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 12 ہزار 21 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: