Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا انڈیا سے الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں تعاون

ان شعبوں کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی کابینہ نے منگل کو مواصلات اور انفارمیشن کے وزیر کو  ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور الیکٹرانکس کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور اسے فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اختیار دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے ہفتہ وار اجلاس میں سعودی عرب میں آبپاشی کے نظام  کے حتمی پروگراموں کی بھی منظوری دی ہے۔
سعودی کابینہ نے اجلاس میں مملکت میں اریگیشن آرگنائزیشن کے علاوہ  زکوٰۃ و ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی سے متعلق گزشتہ دو سال کے حتمی پروگراموں کی بھی منظوری دے دی۔

شیئر: