Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا میڈیکل کور کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیجز لگا دیے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایم سی نے قدرتی آفات کے دوران فرض کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کو بیجز لگائے۔
 آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ پہلی تھری سٹار خاتون جنرل آفیسر کی ترقی پاک فوج اور ملک کے لیے باعث فخر ہے۔
آئی ایس پی آر  کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایم سی نے قدرتی آفات کے دوران فرض کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جنگ اور امن کے دوران طبی سہولیات کا اعلی معیار برقرار رکھنے پر میڈیکل کورکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے ایم سی نے ملک اور بیرون ملک اپنی شاندار خدمات سرانجام دیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف  کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن واریئرز رہے ہیں۔

شیئر: