Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس اسٹاپ کھولنے کیلئے احتجاج

 
لندن ... احتجاج کرنے والوں نے لندن میں ایک بس کو 20منٹ تک روکے رکھا۔ انکا مطالبہ تھا کہ علاقے میں بند کئے جانے والے ایک بس اسٹاپ کو دوبارہ کھولا جائے۔ اس سارے واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی۔ احتجاج کرنے والوں میں معمر افراد بھی شامل تھے جس میں ایک شخص بس کے آگے دونوں ہاتھ پھیلائے اسے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ علاقے میں مقامی بس اسٹاپ تعمیراتی کاموں کیوجہ سے بند کردیا گیا تھا جسکی وجہ سے لوگوں کو نصف میل دورجاکر بس میں بیٹھنا پڑتا تھا۔ وہ کافی عرصے سے مطالبہ کررہے تھے کہ مرمت کا کام جلد مکمل کرکے بس اسٹاپ کھول دیا جائے۔
 

شیئر: