Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند بھر میں شدید گرمی، 2ہلاک

ممبئی۔۔۔۔ہند کے مغربی وسطی اورشمالی شہروں میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر آئی ہوئی ہے۔مہاراشٹر میں گرمی سے 2افراد چل بسے۔گرمی کے اس موسم کی یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔ مہاراشٹر حکومت نے اسپتالوں کو ہدایت کی کہ وہ گرمی کی لہر سے متاثرہ مریضوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کریں۔ متعدد شہروں میں درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگیا ہے جو اپریل یا مئی میںہوا کرتا تھا۔ متعدد ریاستوں نے ہائی الرٹ کا اعلان کردیا۔مہاراشٹر کے بعد یوپی، گجرات، اڈیشہ، ساؤتھ ہریانہ، جھاڑکھنڈ، چھتیس گڑھ اور بنگال میں گرمی کی شدید لہر ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 7گنا زیادہ ہے۔مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد اور شعلہ پور اضلاع میں ایک ایک ہلاکتیں ہوئیں۔مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے افسر نے میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 5ہوگئی ہے۔

شیئر: