Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں سردی، کارکنوں کی ڈیوٹی میں تاخیرکی ہدایت

سردی کے باعث کھلے مقامات پرکام کرنے والوں کو دشواری کا سامنا ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
الجوف میں شدید سرد موسم کی وجہ سے صفائی کارکنان کی ڈیوٹی تبدیل کرتے ہوئے صبح چھ بجے کے بجائے  8 بجے سے کردی گئی۔ 
الجوف کے میئر عاطف الشرعان نے کھلے مقامات پر صفائی کارکنان کی ڈیوٹی تبدیل کردی- سردی کی شدید لہر کی وجہ سے صبح کی ڈیوٹی میں 2 گھنٹے کی تاخیر کردی گئی- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الجوف میوننسپلٹی کی جانب سے ٹوئٹر اکاونٹ پرکہا گیا ہےکہ الجوف کے میئر عاطف الشرعان نے میونسپلٹی کے  تمام اداروں اور بلدیاتی کونسلوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ کھلے  مقامات پر صفائی کے کارکنان کی ڈیوٹی سردی کی شدید لہر کے باعث صبح کے اوقات میں 2 گھنٹے کی تاخیر سے  شروع کی جائے- 

صفائی کے کارکنوں کی ڈیوٹی کا آغاز صبح کے 8 بجے سے ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)

میئر نےتنبیہ کی ہے کہ فیصلے پر عمل درآّمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی مہم شروع کی جائے گی- 
واضح رہے ان دنوں مملکت کے بالائی علاقے سردی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے کھلی ہوا میں کام کرنے والے کارکنوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کارکنوں کی دشواری کو دیکھتے ہوئے میئر نے ڈیوٹی کو شروع کرنے میں تاخیر کے احکامات صادر کیے ہیں۔

شیئر: