Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام جانے والے زائرین کے لیے نئے قوانین متعارف

پاکستان سے ہر سال ہزاروں پاکستانی شام اور عراق زیارتوں کے لیے جاتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
وزارت مذہبی امور نے بدھ کو اعلان کیا کہ حکومت پاکستان نے شام جانے والے زائرین کے لیے نئے قوانین جاری کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان سے ہر سال ہزاروں پاکستانی شام اور عراق زیارتوں کے لیے جاتے ہیں۔
کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے کئی ماہ تک سفر کی منسوخی کے بعد گذشتہ برس اپریل میں زائرین کو دوبارہ سفر کی اجازت ملی۔
نئے سفری قوانین میں پاکستانی اور شامی حکام کی جانب سے خصوصی منظوری سمیت این او سی بھی شامل ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’شام روانگی سے قبل شامی امیگریشن اتھارٹی سے گروپ ویزے کا حصول اور دمشق میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے این او سی لینا لازمی ہے۔‘

شیئر: