Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

بیلسٹک میزائل  صعدہ ایئرپورٹ سے داغا گیا- (فوٹو عاجل)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ خمیس مشیط شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا-  ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی میزائل کو تباہ کردیا گیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے توجہ دلائی کہ بیلسٹک میزائل  صعدہ ایئرپورٹ سے داغا گیا تھا- حوثیوں نے حملے کے لیے سول ادارہ استعمال کیا-
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل اور ڈرونز حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل عسکری آپریشن ضروری ہیں- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: