Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے لق و دق صحرا نے برف کی چادر اوڑھ لی

’یہ دنیا کا سخت ترین اور دشوار گزار علاقہ مانا جاتا ہے جہاں درجہ حرارات 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق/ ٹوئٹر)
الجزائر کے صحرائے کبری نے تاحد نگاہ برف کی چادر تان لی ہے۔ گزشتہ 40 سال میں یہ منظر پانچویں مرتبہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق الجزائری فوٹو گرافر کریم بوشتاتہ نے انسٹاگرام پر صحرائے کبری کے عین الصفرا علاقے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ صحرائے کبری انتہائی گرم علاقہ ہے جو کم و بیش 11 افریقی ممالک میں لگتا ہے جن میں الجزائر، لیبیا، مصر، ماریطانیہ، مراکش اور دیگر شامل ہیں۔

یہ دنیا کا سخت ترین اور دشوار گزار علاقہ مانا جاتا ہے جہاں درجہ حرارات 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے۔

صحرائے کبری میں ان دنوں درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ریت پر برف کی تہہ جم گئی ہے۔
 

شیئر: