Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے عراق کےلیے پروازیں معطل کردیں

عراق کے لیے پروازیں اتوار سے شروع ہونے والی تھیں( فائل فوٹو اے پی)
کویت نے بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعراق کے لیے پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق قومی فضائی کمپنی کویت ایئرویز نے ایک بیان میں کہا کہ’ عراق کے لیے پروازیں کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پر ’موجودہ  صورتحال‘ کی وجہ سےعارضی طور پر معطل کی گئی ہیں‘۔

دریں اثنا عراقی حکام نے بغداد ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
یاد رہے کہ عراق کے فوجی حکام نے بتایا تھا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تنصیبات پر چھ راکٹ گرے جس سے وہاں کھڑے دو کمرشل طیاروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
داغے گئے راکٹ ویٹنگ ایریا میں کھڑے قومی ائیر لائن عراقی ایر ویز کے طیاروں پر لگے۔

شیئر: