Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور آسٹریا کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آسٹریا کے ہم منصب الیگزینڈر شلن برگ سے پیرکو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور آسٹریا وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے مختلف پہلووں اورانہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول میں معاون طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر خیالات کے تبادلے کے علاوہ مختلف امور اور شعبوں میں مشترکہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
 

شیئر: