Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 16 ٹارگٹڈ آپریشن

حوثی ملیشیا کے اہداف کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 16 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن  کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: