Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی صحافی کی اہلیہ کے سعودی عرب میں علاج کی منظوری

 لبنانی صحافی کی اہلیہ پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہیں(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لبنانی صحافی طارق ابو زینب کی اہلیہ کےعلاج کی منظوری دی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خلیجی امورکے ماہر لبنانی صحافی طارق ابو زینب نے اپنی اہلیہ کےعلاج  کےلیے شاہ سلمان اور ولی عہد سے مدد کی اپیل کی تھی۔
لبنانی صحافی کی اپیل کے چند دن بعد ہی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لبنانی صحافی کی اہلیہ کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ریاض سپیشلسٹ ہسپتال لانے اور انہیں علاج کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ 

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سے مدد کی اپیل کی تھی( فوٹو العربیہ)

ابو زینب نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’سعودی قیادت نے ان کی اہلیہ کےعلاج کے انتظامات کیے ہیں۔
’سعودی عرب نے لبنان سے امداد کی فریاد پر لبیک کہا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کینسرکے مرض میں مبتلا میری اہلیہ کےعلاج کے لیے فیاضانہ منظوری جاری کی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
 لبنانی صحافی طارق ابو زینب کی اہلیہ پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہیں اور بیماری کے اثرات ہڈیوں تک پہنچ چکے ہیں۔ 

شیئر: