Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل حملہ کیا گیا: اسرائیل

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے شام پر میزائل سٹرائیک سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے خبر دی ہے کہ دمشق کے نواح میں اسرائیل نے ایک حملہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے شام کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو ہوا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے اسرائیل کے سیرین کو نشانہ بناتے ہوئے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل داغے گئے جو فضا میں ہی تباہ ہو گئے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دمشق کے اطراف میں اسرائیلی میزائلوں کو گرایا گیا تو اسرائیل کے شمالی علاقوں اور مغربی کنارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے شام پر میزائل حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا  کہ ’شام کے علاقوں سے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل داغے جانے کا پتا چلا لیکن یہ میزائل فضا میں ہی پھٹ گئے اور انہیں گرانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔‘
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے اسرائیل کی جانب سے شام میں ’ایرانی اہداف‘ پر حملوں میں تیزی آئی ہے، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ تہران کی پشت پناہی میں سرگرم قوتوں کی قیادت حزب اللہ کر رہی ہے جسے صدر بشار الاسد کی حمایت بھی حاصل ہے۔

شیئر: