Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیوپال آج وزیراعلیٰ یوپی سے ملاقات کرینگے

لکھنو .... سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما شیو پال یادو بدھ کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرینگے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل ان سے ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے ملاقات کی تھی جس کے بعد قیاس آرائیاں ہورہی تھیں کہ اپرنا بی جے پی میں شامل ہوجائیں گی۔ منگل کو اپرنا نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ انکا کہناتھا کہ ایسی ساری افواہیں بے بنیاد ہیں۔

شیئر: