Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے،شیوپال

لکھنو .... سماج وادی پارٹی کے رہنما شیوپال سنگھ یادو نے کہا ہے کہ تمام سماج وادیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے جلد ہی مہم شروع کی جائیگی۔ سماج وادی کے سربراہ اکھلیش یادو کے متحارب چچا نے دھمکی دی تھی کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد ایک نئی جماعت قائم کی جائیگی۔ لکھنو میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سماج وادی کی میراث کو کمزور نہیں ہونے دینگے اور سماج وادیوں کو ایک پلیٹ فارم پر واپس لائیں گے۔ سماجی انصاف کیلئے پوری قوت سے جدوجہد کی جائیگی۔ نفرت کی سیاست نہیں کی جائیگی۔

شیئر: