Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیاقت جتوئی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد.. مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان لیاقت علی جتوئی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ لیاقت جتوئی نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد 22 اپریل کو دادو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا جہاں وہ اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔لیاقت جتوئی نے عمران خان کو جلسہ عام سے خصوصی خطاب کے لئے باضابطہ دعوت بھی دی۔ بیان کے مطابق ملاقات میں سندھ کی صورتحال، پیپلز پارٹی کی کرپشن اور سندھی عوام کی محرومیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ سندھ کے عوام ظلم اور استحصال سے بری طرح عاجز آچکے اوروہ تحریک انصاف اور عمران خان کے انتہائی شدت سے منتظر ہیں۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی آئندہ حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ لیاقت جتوئی اور ان کے ساتھیوں کی سوچ میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کے قوم کو بچائیں گے۔
 

 

شیئر: