Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 18 فروری: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قدر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ انٹربینک کرنسی ایکسچنیج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 175.86 روپے رہی۔ یہ اس سے قبل 17 فروری کو 175.39 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 46.86 روپے، اماراتی درہم 47.87 ، کویتی دینار 581.58، عمانی ریال 456.78، بحرینی دینار 466.45 ، برطانوی پاؤنڈ 239.65 اور یورو کی قدر 200 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 175.9 اور قیمت فروخت 177.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 اور قیمت فروخت 47.2، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.6 اور قیمت فروخت 49.3، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.5 اور قیمت فروخت 240 روپے ریکارڈ کی گئی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں