Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

چاندی کی قیمت سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 127100 روپے رہی۔
سونے کی فی دس گرام قیمت میں 558 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 108968 روپے رہی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت نو ڈالر کے اضافے سے 1900 ڈالر رہی۔
گزشتہ کئی روز سے جاری ٹرینڈ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں