Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری سیریز یادگار بناونگا، مصباح

لاہور ....قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں ۔آخری سیریز کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔دریں اثناء پاکستانی فاسٹ بولرز وسیم اکرم نے مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کا متبادل ملنا آسان نہیں او ر انہیں ایک ایسے کپتان کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے بکھری ہوئی ٹیم کو استحکام دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ سابق فاسٹ بولر اور کپتان وقار یونس نے کہا کہ ا سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے وقت پاکستانی ٹیم کا کوچ تھا۔ اس وقت بورڈ نے مصباح الحق کو کپتان بنانے کا درست فیصلہ کیا تھا کیونکہ پاکستانی ٹیم کو ایک ایسے ہی سلجھے اور سمجھدار کپتان کی ضرورت تھی۔ ان جیسا کپتان پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب آسانی سے نہیں ملے گا۔ 
 

شیئر: