Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قدر

امریکی ڈالر کی قدر میں جمعرات کے روز کوئی کمی یا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں جمعرات کے روز کوئی کمی یا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 181.73 روپے پر برقرار رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 48.44، اماراتی درہم 49.47، عمانی ریال 471.98، بحرینی دینار 482.04، برطانوی پاؤنڈ 239.53، کویتی دینار 597.53 اور یورو 199.43 روپے کا رہا۔
24 مارچ کو اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 181.8 اور قیمت فروخت 183.2 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 48.05 اور قیمت فروخت 48.85، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.55 اور قیمت فروخت 50.3 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238 اور قیمت فروخت 240.3 روپے رہی۔

شیئر: