Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خاں برطانیہ واپس پہنچ گئے

لندن... پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان دائیں ہاتھ کے علاج کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے۔ وہ رمضان المبارک سے قبل رنگ میں واپسی کریں گے۔ پچھلے سال مئی کے بعد سے ان کا کوئی مقابلہ اب تک نہیں ہوا ۔ عامر خان نے لندن واپسی پر ایک انٹرویو میں کہا کہ سان فرانسسکو میں4 ماہ گزارنے کے بعد ابھی برطانیہ واپس آیا ہوں۔ میں نے وہاں سخت ٹریننگ کی ۔ پچھلے سال کے آخر میں میرے ہاتھ کا آپریشن ہوا تھا اور میں دیکھنا چاہتا تھا کہ میرا ہاتھ کتنا صحیح کام کررہا ہے۔ میں کہہ سکتا ہو ںکہ اب مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ اپنے مداحوں کے سامنے اچھی فائٹ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ 30 سال کی عمر میں میری توجہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ 
 

 

شیئر: