Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات کے کرایوں کا تعین وزارت ہاؤسنگ کی ذمہ داری نہیں

ریاض: وزارت ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ مکانات کے کرایوں کا تعین وزارت نہیں کرے گی۔ مکانات کے کرائے طے کرنا وزارت کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں۔مقامی اخبار الوطن کے مطابق وزارت ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ مکانات کے کرایوں میں کمی یا اضافہ کرنا رسد اورطلب کی بنیاد پر ہوتاہے۔ سعودی عرب میں غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹ آزاد ہے جہاں مالک اور کرایہ دار باہم افہام وتفہیم سے معاملات طے کرتے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ کا کام مکان مالک اور کرایہ دار کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ کچھ نہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: