Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

رواں کاروباری ہفتے کے دو روز میں سونے کی قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 143600 روپے ہوگئی۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
24 مئی کو 10گرام سونے کے نرخ میں 1672روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 123141 روپے رہی۔
منگل کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت چار ڈالر کے اضافے کے بعد 1858 ڈالر رہی۔

شیئر: