Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان نے ہتھیار ڈال دئیے

راو لپنڈی... پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم  کے کمانڈر احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ۔راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کوئی قوت ریاست کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آپریشن ردالفساد ایک ادارے کا کام نہیں، ہر پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے۔ آپریشن رد الفساد کے تحت 15 بڑے آپریشنز کئے گئے اور تمام کامیاب رہے۔ ملک بھر سے 4 ہزار 510 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 4 ہزار 83 غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔

 

شیئر: