Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کے بارے میں درخواست نمٹا دی

الہ آباد..... الہ آباد ہائیکورٹ نے پاکستان سے کلبھوشن یادو کی رہائی اورہند واپسی کے بارے میں ایک درخواست نمٹا دی۔ کلبھوشن کو جاسوسی کے الزام میں پاکستان نے سزائے موت سنائی ہے۔ ہائیکورٹ کی لکھنو بنچ نے کہا کہ اس معاملے میں اگر بات چیت ہورہی ہو تو عدالت کے لئے اس مرحلے پر ہدایت جاری کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ امید ہے کہ ہند اپنے متعلقہ نمائندوں کے ذریعے کلبھوشن کو مکمل سفارتی ، قانونی اور اخلاقی حمایت کو یقینی بنا رہا ہے اور وہ اسکی رہائی کی بھی کوششیں کررہا ہے۔ یہ درخواست مقامی وکیل ایس کے گپتا نے دائر کی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ مرکز اور اعلیٰ افسران کو ہدایت کی جائے کہ وہ اس معاملے میں مناسب قانونی اقدامات کریں۔

شیئر: