Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 250 دیوہیکل ’پھوار‘ پنکھے

پنکھوں سے گرمی کی شدت کافی حد تک کم ہوجاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حج پر آنے والوں کی خاطر مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کی آب وہوا خوشگوار بنانے کے لیے 250 دیوہیکل پھوار والے پنکھے نصب کردیے ہیں۔ ان سے پانی کی پھوار چھوڑی جاتی  ہےتاکہ گرمی کی شدت کم ہو۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  پھوار چھوڑنے والے دیوہیکل پنکھوں کی بدولت حرم شریف اور اس کے صحنوں کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے جبکہ سورج کی تپش کم ہوجاتی ہے۔

پنکھے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں بھی نصب کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

پھوار والے پنکھے حرم شریف میں مختلف مقامات پر نصب کیے گئے  ہیں جس کے ذریعے پریشر کے  ساتھ پانی چھوڑا جاتا ہے۔ ہر پنکھے کا دھانا 2 سے ایک مائیکرو تک حجم کا ہے۔ اس سے پانی پھوار کی شکل میں نکلتا ہے۔ 
پنکھے مسجد الحرام کے صحنوں میں لگائے گئے ہیں۔ فرش سے چار میٹر اونچائی پر ہیں۔38 انچ قطر کے  ہیں۔  ہوا کے ساتھ پانی چھوڑنے کی رفتار سی ایم ایف  1100 تک پہنچ جاتی ہے۔ ہر پنکھا دس میٹر کے رقبے میں پھوار پھینکتا ہے۔ یہ پنکھے پانچوں فرض نمازوں، صحن حرم میں اژدحام  اور درجہ حرارت بڑھ جانے پر کھولے جاتے ہیں۔ 

شیئر: