Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوگس چیک پر3 برس قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ 

بوگس چیک پر3 برس قید اور50 ہزار ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ بوگس چیک کا اجرا قابل سزا جرم ہے۔ جو بھی بیلنس کے بغیر بدنیتی سے چیک جاری کرے گا اسے قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ 
عکاظ اخبار کے  مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر توجہ دلائی ہے کہ بوگس چیک کے اجرا پر 3 برس قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ چیک رقم کی ادائیگی اور وعدہ پورا کرنے کا وسیلہ ہے۔ اس کی حیثیت لین دین میں کرنسی جیسی ہے۔ بوگس چیک جاری کرنا امانت میں خیانت ہے۔  

شیئر: