Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 9 سو سے زائد کیسز

گزشتہ ایک روز کے اندر 895 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
اماراتی  وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کورونا وائرس کے 923 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح وائرس سے متاثرین کی کل تعداد  999637 تک پہنچ گئی۔ 
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق  وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  142798 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوئے۔ 
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے سب کی حالت خطرے سے باہر ہے انتہائی نگہداشت میں ہیں سب کا علاج کیا جارہا ہے۔ 
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر 895 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے اس طرح وبا کے آغاز سے اب تک صحت یافتگان کی تعداد  978503 ہوچکی ہے۔

شیئر: